ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی نے منوہر پاریکر کو دی آخری الوداعی

وزیراعظم نریندر مودی نے منوہر پاریکر کو دی آخری الوداعی

Tue, 19 Mar 2019 00:46:59    S.O. News Service

پنجی، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کو آخری الوداعی دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پنجی میں واقع دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہت سے مرکزی وزیر پہنچے۔ماحول غمگین تھا تو مرکزی وزیراسمرتی ایرانی بھی اپنے آنسو نہ روک پائیں۔سابق وزیر دفاع اور اپنے دوست کو آخری الوداعی دیتے وقت اسمرتی ایرانی جذباتی ہو گئیں۔بتا دیں کہ کینسر میں مبتلا منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہو گیا۔خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پی ایم مودی نے پاریکر کے دونوں بیٹوں سے ملاقات کی،وہ کافی دیر تک ان کے آگے خاموش کھڑے رہے۔پاریکر کے دو بیٹوں میں سے ایک انجینئر ہیں جبکہ دوسرے بیٹے اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔پاریکر کی بیوی کا بھی 2000 میں کینسر سے انتقال ہو گیا تھا۔منوہر پاریکر کو آخری الوداعی دینے کے لئے بی جے پی کے پنجی واقع دفتر پر لوگوں کی آمد لگی رہی۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی پاریکر کو آخری الوداعی دینے پہنچے۔پی ایم مودی نے آنجہانی وزیر اعلی کے جسم پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور خاندان سے مل کر تعزیت کی۔پی ایم کے ساتھ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اوراسمرتی ایرانی بھی موجود رہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے ٹویٹ کر پاریکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔پی ایم نے لکھا کہ منوہر پاریکر ایک لاجواب لیڈر تھے۔
 


Share: